ناصر آسکانی سندھ فٹبال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری مقرر

سندھ فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی اعظم خان کی جانب سے اعلامیہ جاری ‘اہم شخصیات کی مبارکباد

جمعرات 11 ستمبر 2025 17:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2025ء)ناصر احمد آسکانی کو سندھ فٹبال ایسوسی ایشن کا جنرل سیکریٹری مقرر کر دیا گیا۔ سندھ فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی اعظم خان کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ناصر احمد آسکانی کو فوری طور پر سندھ فٹ بال ایسوسی ایشن کا جنرل سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء غلام عباس بلوچ پلئیر پینل ساؤتھ کے مرکزی رہنما اخلاق بلوچ، لالا انور، ماسٹر نذیر احمد، اسماعیل بلوچ، شعبان بلوچ، شاہزیب بلوچ اور لالا اشرف نے ناصر آسکانی کو سندھ فٹبال ایسوسی ایشن کا جنرل سیکریٹری نامزد ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

انھوں نے ناصر آسکانی کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور امید ظاہر کی وہ صوبے میں فٹبال کی ترقی کے لیے بھرپور کردار کرینگے۔

متعلقہ عنوان :