گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ نے اپنی ویب سائٹ پر میرٹ لسٹ اپ لو ڈ کر دی

جمعرات 11 ستمبر 2025 13:42

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2025ء) گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ (جی سی ڈبلیو یو ایس)نے اپنی ویب سائٹ gcwus.edu.pk/download-type/merit-list پرایم ایس پروگراموں کی دوسری اور BS پروگراموں کی چوتھی میرٹ لسٹ اپ لوڈ کر دی ۔

(جاری ہے)

ترجمان یونیورسٹی کے مطابق، منتخب امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ مقررہ تاریخ کے اندر داخلے کی رسمی کاروائیاں مکمل کریں۔انہوں نے مذید کہا کہ طلباء اب ویب سائٹ پر اپنا داخلہ چیک کر سکتے ہیں۔