آر پی او محمد شہزاد آصف خان کی طرف سے کھلی کچہری کا انعقاد

جمعرات 11 ستمبر 2025 15:54

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2025ء) ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا محمد شہزاد آصف خان کی طرف سے ریجنل پولیس آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ آر پی او محمد شہزاد آصف خان نے آنے والے تمام شہریوں کے فرداً فرداً مسائل دریافت کیے گئے۔ آر پی او نے مسائل کے فوری حل کے لئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

آر پی او محمد شہزاد آصف خان نے کہا کہ پولیس کا فرض عوام کی خدمت ہے اورپولیس عوامی دادرسی کے لیے ہمیشہ تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے دروزے عوام کے لیے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں آپ کسی بھی وقت مجھ سے رابطہ کرسکتے ہیں آپ کے مسائل میرٹ پر حل کیے جائیں گے۔ اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن جاوید اخترجتوئی، ایس پی ہیڈ کوارٹر ضیاء اللہ، ڈی ایس پی ٹریفک، ڈی ایس پی لیگل قاسم حیات، تمام سرکلز کے سب ڈویژنل پولیس آفیسرز، تھانہ جات کے ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :