تعلیم صحت پانی بجلی اور دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے،ڈپٹی کمشنر

جمعرات 11 ستمبر 2025 20:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر زیارت محمد ریاض خان کے اعزاز میں ایپکا زیارت اور ڈی سی آفس زیارت کے ملازمین کی طرف سے ویلکم پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر تحصیلدار نور احمد کاکڑ اور ایپکا زیارت کے صدر محمد ہاشم کاکڑ نے نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنرمحمد ریاض خان کو خوش آمدید کہا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سردار حنیف کاکڑ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر زیارت محمد ریاض خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب ایک ٹیم ورک اور نئے جذبے سے کام کریں گے،آپس میں باہمی رابطہ اور ہم آہنگی سے ضلع زیارت کی ترقی کے لیے کام کریں گے، زیارت میں امن وامان پر مکمل فوکس کریں گے اور زیارت کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے کردار ادا کریں گے، تعلیم صحت پانی بجلی اور دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہاکہ افسران خادم بن کر کام کریں اور آپس میں رابطہ رکھ کر عوام کے مسائل حل کریں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو کسی بھی شکایت کا موقع نہ دیں بلکہ عوام کی دادرسی کریں، افسران اور تمام محکموں کے ملازمین ٹائم پر ڈیوٹی دیں اور اپنے فرائض منصبی کو ایمانداری اور لگن سے ادا کریں اپنے سرکاری امور میں غفلت اور کوتاہی نہ کریں۔

متعلقہ عنوان :