ًتوشہ خانہ ٹو کیس، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل سماعت منسوخ، نئی تاریخ آج مقرر ہوگی

ً آئندہ کارروائی جوڈیشل کمپلیکس میں ہوگی،ایف آئی اے عدالت نے وکیل خالد یوسف چوہدری کو آگاہ کر دیا

جمعرات 11 ستمبر 2025 20:25

]اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2025ء)ایف آئی اے عدالت میں بانی پاکستان تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف زیرِ سماعت توشہ خانہ ٹو کیس کی اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت منسوخ کر دی گئی۔عدالتی ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چوہدری کو سماعت منسوخی سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ کیس کی کارروائی اڈیالہ جیل میں ہی کی جائے گی، تاہم اب اس سماعت کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ سماعت کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کو آج اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس میں آگاہ کیا جائے گا۔ اس موقع پر کیس کی نئی تاریخ بھی مقرر کی جائے گی۔واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس میں الزامات کی سماعت جاری ہے اور عدالت نے کیس کو آئندہ کارروائی کے لیے مقرر کر رکھا تھا۔ تاہم سماعت ملتوی ہونے کے بعد کیس کی پیش رفت آئندہ تاریخ پر متوقع ہی