اسداللہ بھٹو ،کاشف سعید شیخ کا سابق صدرعارف علوی سے اظہار تعزیت

جمعرات 11 ستمبر 2025 20:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2025ء) جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ ،جنرل سیکرٹری محمد یوسف اورسیکرٹری اطلاعات مجاہدچنا نے سابق صدرپاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی ہمشیرہ کی وفات پردلی رنج وغم کا اظہارکرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت درجات بلندی اورپسماندگان کے لیے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔

(جاری ہے)

ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر وسابق ایم این اے اسداللہ بھٹو نے بھی ڈاکٹر عارف علوی سے ہمشیرہ کی وفات پردلی دکھ کا اظہار کیا ہے۔