کراچی: تالا توڑ گروپ کی انوکھی واردات، پولیس بھی چکرا گئی

ملزمان نے پہلے فوٹو اسٹیٹ کی دکان کے تمام تالے کاٹے اور اندر داخل ہو کر اس دکان کی دیوار توڑ کر جیولر شاپ میں داخل ہوئے،پولیس حکام

جمعہ 12 ستمبر 2025 13:00

کراچی: تالا توڑ گروپ کی انوکھی واردات، پولیس بھی چکرا گئی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2025ء) شہر قائد میں تالا توڑ گروپ کی جانب سے چوری کی ایسی انوکھی واردات کی گئی کہ پولیس بھی چکرا کر رہ گئی۔چوری کی اپنی نوعیت کی یہ منفرد واردات تھانہ سکھن کی حدود بھینس کالونی میں پیش آئی جہاں تالے توڑ کر فوٹو اسٹیٹ کی دکان میں چوری کی اور پھر ایک جیولر شاپ کی دکان کے تالے توڑے بغیر دکان سے لاکھوں روپے مالیت کا سونا اور نقدی لے کر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

اس چوری کا انکشاف اس وقت ہوا، جب جیولر شاپ کا مالک صبح پہنچ کر اپنی دکان کھولی تو اندر کا حال دیکھ کر اس پر چند لمحوں کے لیے سکتہ چھا گیا۔پولیس اطلاع پر جب وہاں پہنچی اور تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ تالا توڑ گروپ فوٹو اسٹیٹ شاپ کے اندر سے جیولر شاپ میں داخل ہوا اور وہاں سے لاکھوں روپے مالیت کا سونا اور نقدی لے کر اسی راستے سے فرار ہوا۔پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے پہلے فوٹو اسٹیٹ کی دکان کے تمام تالے کاٹے اور اندر داخل ہو کر اس دکان کی دیوار توڑ کر جیولر شاپ میں داخل ہوئے۔پولیس حکام نے کہا کہ ملزمان جیولر کی دکان میں موجود سونا اور رقم لوٹ کر فرار ہو گئے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :