لاہور ہائیکورٹ میں منشیات کیس میں مجرم کی سزا کیخلاف اپیل خارج

دو رکنی بینچ نے دلائل سننے کے بعد ٹرائل کورٹ کا 7سال قید اور جرمانہ کا فیصلہ برقرار رکھا

جمعہ 12 ستمبر 2025 14:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے منشیات کیس میں مجرم کی سزا کے خلاف اپیل خارج کردی ، ٹرائل کورٹ کا 7سال قید اور جرمانہ کا فیصلہ برقرار رکھا۔جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیاء باجوہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے مجرم محمد سلیم کی اپیل پر سماعت کی۔دو رکنی بینچ نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد نے منشیات کیس میں مجرم محمد سلیم کی سزا کے خلاف اپیل خارج کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیشن جج جڑانوالہ کی جانب سے مجرم کو سات سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔پراسیکیوشن کی جانب سے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل عبدالصمدپیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ مجرم کے قبضے سے دو کلو چار سو گرام چرس برآمد ہوئی تھی۔ملزم کے وکیل نیاپیل میں بریت کیلئے دلائل دیئے، تاہم وکیل صفائی عدالت کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد اپیل خارج کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروش معاشرے اور نوجوان نسل کو تباہ کر رہے ہیں اور کسی رعایت کے مستحق نہیں۔