آسٹریلیا میں الزائمر اور ڈیمنشیا اموات کی سب سے بڑی وجہ قرار

جمعہ 12 ستمبر 2025 15:42

کینبرا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2025ء) آسٹریلیا میں الزائمر اور ڈیمنشیا اموات کی سب سے بڑی وجہ قرار دی گئی ہے۔وام کے مطابق آسٹریلین انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اینڈ ویلفیئر کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈیمنشیا کو اب آسٹریلیا میں سب سے بڑی وجہِ موت تسلیم کیا گیاہے، پہلی بار ڈیمنشیا نے امراضِ قلب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور اب ہر دس میں سے ایک آسٹریلوی شہری اس مرض کے باعث جان گنوا رہا ہے۔

(جاری ہے)

تحقیق سے ثابت ہوا ہےکہ طرزِ زندگی میں تبدیلی اور ذیابطیس و بلڈ پریشر جیسی دائمی بیماریوں کی بروقت روک تھام سے ڈیمنشیا اور الزائمر کے کیسز میں نمایاں کمی لائی جا سکتی ہے جبکہ سگریٹ نوشی، موٹاپا اور ورزش نہ کرنے جیسی غیر صحت مند عادات سے پرہیز مذکورہ بیماریوں کو روکنے میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔ رپورٹ میں مزید پیش گوئی کی گئی ہے کہ آئندہ چار دہائیوں میں ڈیمنشیا کے مریضوں کی تعداد دس لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :