مانسہرہ، پولیس اہلکاروں کے لئے صنفی بنیادوں پر تشدد کی روک تھام کے لئے تربیتی ورکشاپ

جمعہ 12 ستمبر 2025 15:33

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2025ء) مانسہرہ پولیس اورغیر سرکاری تنظیم رج کے اشتراک سے صنفی بنیادوں پر تشدد کی روک تھام کے لئے ایک روزہ تریبتی ورکشاپ کا انعقاد ہوا جس میں مردوخواتین پولیس اہلکاروں کو صنفی حساسیت،قانونی عملداری اور شواہد کے درست استعمال پر تربیت فراہم کی گئی۔ ورکشاپ کا مقصد خواتین اور بچوں سے متعلق جرائم میں کمی لانا،ایف آئی آر میں حالیہ سالوں میں ترامیم کی گئی شقوں کے استعمال کوقانونی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا،اخلاقی پہلوؤں اور شواہد کے درست استعمال کے حوالے سے پولیس اہلکاروں کو پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنا تھا،ورکشاپ میں 30 سے زائد پولیس افسران، جوانوں اور لیڈی پولیس اہلکاروں نے شرکت کی۔

شرکا کو صنفی بنیادوں پر تشدد،ہراسگی،کم عمری و جبری شادیوں اور دیگر حساس معاملات میں آیف آئی آر میں پی پی سی اور سی آر پی سی کی متعلقہ شقوں اور قوانین کا اندراج اور شواہد (ویڈیوز و تصاویر) کے قانونی و اخلاقی استعمال کے بارے میں عملی تربیت فراہم کی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی پی او شفیع اللہ خان گنڈاپور نے کہا کہ خواتین اور بچوں سے متعلق کیسز میں پولیس کے روئیے،قانونی تقاضوں اور متاثرہ فریق کے وقار کا تحفظ پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے،اس طرح کی تربیتی سرگرمیاں پولیس فورس کی کارکردگی بڑھانے کے ساتھ ساتھ عوام کے اعتماد کو بھی مزید مستحکم کریں گی۔

متعلقہ عنوان :