نوشہرو فیروز،دریائے سندھ میں کشتی الٹنے سے ڈوبنے والے افراد کو بچا لیا گیا

جمعہ 12 ستمبر 2025 15:53

نوشہرو فیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2025ء) کمال ڈیرو میں دریائے سندھ میں کشتی الٹنے سےڈؤبنے والے 5افراد کو اپنی مدد آپ مکینوں نے زندہ بچا لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کمال ڈیرو میں کشتی میں ڈوبنے والے افراد کومقامی افراد نےبچا لیا ،دریائے سندھ کے پانی میں ڈوبنے والوں میں بدر گوپانگ, عرفان, منو, ریاض اور اقبال گوپانگ شامل تھے، ڈوبنے والے افراد کشتی میں تل کی فصل و گھر کا سامان کمال ڈیرہ لارہے تھے ،کشتی میں وزن زیادہ ہونے کے باعث کشتی گہرے پانی میں الٹ گئی تھی ۔کمال ڈیرو کے قریب رات گئے زمینداری بند ٹوٹنے سے گاؤں ماہی جا بھان میں پانی داخل ہوگیا تھا۔جس کےباعث محصور مکین اپنی مدد آپ سامان وفصل اورلوگوں کو کمالڈیرو محفوظ مقام پر منتقل کررہے تھے۔\378

متعلقہ عنوان :