ڈیرہ اسماعیل خان ،ڈکیتی کیس ٹریس،4ڈکیت گرفتارچھینی گئی موٹرکار، نقد رقم،2موبائل فون اور آلہ تخفیف برآمد

جمعہ 12 ستمبر 2025 16:12

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2025ء) تھانہ شہید نواب خان پولیس کی کامیاب کارروائی میں ڈکیتی کیس ٹریس،4ڈکیت گرفتار کرکے چھینی گئی موٹرکار، نقد رقم،2موبائل فون اور آلہ تخفیف برآمد کر لئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ سجاد احمد صاحبزادہ کی زیرنگرانی ڈیرہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلاتفریق کارروائیاں جاری ہیں تھانہ شہید نواب خان پولیس زیر قیادت ڈی ایس پی پنیالہ سرکل محمد سلیم بلوچ ہمراہ ایس ایچ او اصغر خان وزیر نے 3روز قبل ہونیوالے ڈکیتی کیس کو ٹریس کرتے ہوئے واردات میں ملوث ڈکیت عرفان نذیر ولد نذر حسین قوم کٹہ خیل سکنہ عبدالخیل، فرحان اللہ ولد لطف الرحمن قوم کٹہ خیل سکنہ عبدالخیل، محمد عادل ولد محمد جمشید قوم برکی قوم کٹہ خیل سکنہ عبدالخیل اور محمد جواد ولد فضل الرحمن قوم کٹہ خیل سکنہ عبدالخیل کو حسب ضابطہ گرفتار اور ملزمان کے قبضہ سے چھینی گئی موٹرکار نمبری BXG-429 سندھ ،چھینی گئی رقم مبلغ 30 ہزار روپے، 2 عدد ٹچ موبائل فون آلہ تخفیف مجرمانہ یکضرب پسٹل 30بور معہ ایمونیشن برآمد کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔

\378