کراچی کی کچی آبادیوں میں قائم کئے گئے 100 غیر رسمی (نان فارمل) سکولز کا افتتاح ہفتہ کو ہو گا

جمعہ 12 ستمبر 2025 16:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2025ء) وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کے تحت کراچی کی کچی آبادیوں میں قائم کئے گئے 100 غیر رسمی (نان فارمل) سکولز کا افتتاح (کل)ہفتہ 13 ستمبر کو ہو گا۔ افتتاحی تقریب لیاقت میموریل لائبریری آڈیٹوریم میں منعقد ہوگی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول ہوں گے۔

(جاری ہے)

وفاقی سیکرٹری تعلیم ندیم محبوب اور ڈی جی بی ای سی ایس حمید خان نیازی سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔ ان سکولز میں اب تک 3,837 بچوں کا داخلہ ہو چکا ہے جن میں 1,225 لڑکے اور 2,612 لڑکیاں شامل ہیں۔ ہر سکول میں ایک معلم یا معلمہ کو تعینات کیا گیا ہے۔ یہ سکول کراچی کے چھ اضلاع ویسٹ، سینٹرل، ایسٹ، کیماڑی، کورنگی، ملیر اور ساؤتھ میں قائم کئے گئے ہیں۔