سرگودھا میں بجلی کے پول پر پینا فلیکس لگاتے ہوئے نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق

جمعہ 12 ستمبر 2025 16:53

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2025ء) سرگودھا میں نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ سرگودھا کے تھانہ فیکٹری ایریاء کی حدود میں چک 92 موڑ کے قریب الیکٹرک پول پر پینا فلیکس لگانے کے دوران ایک نوجوان کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریاء سب انسپکٹر حسنات احمد کے مطابق فیصل اقبال بعمر22 سال سکنہ ہائے چک نمبری 92 سرگودھا اپنےعلاقے 92 موڑ میں بجلی کے پول پر پینا فلیکس لگا رہا تھا کہ اچانک اس کا ہاتھ مین ہائی ٹینشن تار کو چُھو گیا جس کے نتیجے میں فیصل اقبال موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریاء سب انسپکٹر حسنات احمد پولیس ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا ۔ مزید کارروائی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :