پشاور، پانچ ملزمان سےمنشیات اور غیرقانونی اسلحہ برآمد

جمعہ 12 ستمبر 2025 17:46

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2025ء) پشاور پولیس نے پانچ ملزمان کو گرفتار کر کےمنشیات اور غیرقانونی اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ بڈھ بیر اکرم جان نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مختلف جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں علی حسن ، رفیع اللہ ، ازان ، فرمان اور عمر شامل ہیں جو غیرقانونی اسلحہ ، منشیات فروشی اور دیگر جرائم میں ملوث ہیں ،ملزمان کے قبضے سے 1100 گرام آئس ، 5 عدد پستول ، میگزینز اور متعدد کارتوس برآمد کیے گئے،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔