ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی گوجرانوالہ کے زیراہتمام بیک ٹو سکول کی تقریب کا انعقاد

جمعہ 12 ستمبر 2025 22:06

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2025ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی گوجرانوالہ کے زیراہتمام بیک ٹو سکول کی تقریب گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نجیب میموریل گوجرانوالہ میں ڈویژنل سطح پر بیک ٹو اسکول پروگرام کی تقریب منعقد ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی گوجرانوالہ ڈاکٹر عطیہ ارشد ملک، گوجرانوالہ ڈویژن کے تمام اضلاع (سیالکوٹ، حافظ آباد، نارووال، منڈی بہاؤالدین) کے سی ای اوز ایجوکیشن، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز گوجرانوالہ (سیکنڈری، ایلیمنٹری، وومن) اور محکمہ تعلیم کے دیگر افسران نے بھرپور شرکت کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن “تعلیم سب کے لیے” کے تحت یہ پروگرام شروع کیا گیا ہےجس کا مقصد آؤٹ آف اسکول بچوں کو دوبارہ تعلیمی اداروں میں لانا ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات اور سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب خالد نذیر وٹو کی خصوصی ہدایات پر یہ مہم صوبے بھر میں جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے کہا کہ تعلیم کے فروغ میں حکومت پنجاب کی یہ مہم ایک سنگ میل ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ والدین، اساتذہ اور کمیونٹی کو ایک پلیٹ فارم پر لانا اس مہم کی کامیابی کی ضمانت ہے۔ \378