ملتان ریجن میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل و مرمت کے باعث بجلی فراہمی مختلف اوقات میں بند رہے گی، ترجمان

جمعہ 12 ستمبر 2025 22:01

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2025ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) ریجن کے زیر انتظام علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور ضروری مرمت کے سلسلہ میں بجلی کی فراہمی 13اور14ستمبر 2025ء (بروزہفتہ/اتوار) مختلف اوقات میں بند رہے گی۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق اس بندش سے14ستمبر کوملتان سرکل کے11KVنواں شہر،سورج میانی،کارڈیالوجی سینٹر،لیاقت آباد،نشتر2،ایچ ٹی ایم،اکبر روڈ،پیپسی کولا،چلڈرن کمپلیکس،بومن جی سکوائر،ائیر بیس،فرید آباد،سٹی سنٹراورسی ایم ایچ ملتان فیڈرزسے آٹھ بجے صبح سے دس بجے دوپہر تک،11KV فاروق پورہ،اسٹیٹ بینک،حسن پروانہ،ہائی کورٹ،فورٹ کالونی،علامہ اقبال،ابدالی روڈاورجناح ٹاؤن فیڈرزسے آٹھ بجے صبح سے دس بجے صبح تک، 11KV نیو سانگی فیڈرز سے ساڑھے آٹھ بجے صبح سے بارہ بجے دن تک،13ستمبر کو مظفر گڑھ سرکل کے 11KVانڈسٹریل مدینہ ایکسپریس،انڈس2،سن ریز2اور دربار مانجھن سلطان فیڈرز سے آٹھ بجے صبح سے دو بجے دن تک،13ستمبر کو ڈی جی خان سرکل کے11KVعاشق عباس،سٹی1،2،کوٹلہ مغلاں،انڈس،بخارا،بستی فوجا،خان پور،ایم پوراورقادر آبادفیڈرز سے آٹھ بجے صبح سے ایک بجے دن تک ،11KVریلوے فیڈر سے ساڑھے سات بجے صبح سے ساڑھے بارہ بجے دن تک،132KV الحمد ٹیکسٹائل مل فیڈر سے ساڑھے چھ بجے سے ساڑھے بارہ بجے دوپہر تک،14ستمبر کو11KVکالا،شادن لنڈاورکوٹ ماہی فیڈرز سے آٹھ بجے صبح سے بارہ بجے دن تک،11KVماڈل ٹاؤن2فیڈرز سے ساڑھے سات بجے صبح سے ساڑھے گیارہ بجے دن تک، 13ستمبر کو بہاولنگر سرکل کے11KVفقیر والی سٹی اور فورٹ عباس فیڈرزسے سات بجے صبح سے ایک بجے دن تک،وہاڑی سرکل کے 11KV ارشاد احمد خان،چک37/WBاورادریس شہیدفیڈرز سے آٹھ بجے صبح سے بارہ بجے دن تک، بہاولپور سرکل کے11KVکالج روڈ1،2،جھانگی والافیڈرز سے چھ بجے صبح سے گیارہ بجے دن تک،وہاڑی سرکل کے11KVشمس،عمر پور،جملیرا،یوسف شہید،دربار ایم علی،رسول پور،شیخ فضل،عارف شاہ،نیو شیر والا،سرگانہ،شیر گڑھ،سفیر نگر،عالم پور،گھلو،فیکٹری اورآر سی اے کالونی فیڈرز سے آٹھ بجے صبح سے ایک بجے دن تک،رحیم یارخان سرکل کے11KVنواں کوٹ،دین پور شریف،فریدی، جناح،سٹی2،لیور،فیکٹری ایریا،رنگ پور، بدلی شریف، پکا منا،شہباز پور، سٹی،راجہ پور خان اورکوٹ کرم خان فیڈرز سے ساڑھے سات بجے صبح سے ڈیڑھ بجے دن تک، 11KVاسلام گڑھ،قاضی ظفراورجنگی فیڈرز سے ساڑھے سات بجے صبح سے ساڑھے بارہ بجے دن تک،14ستمبر کو 11KVجناح،سٹی2،لیور،فیکٹری ایریا،ماڈل ٹاؤن، اختر آباد،نواں کوٹ،دین پور شریف اورفریدی فیڈرز سے ساڑھے سات بجے صبح سے ڈیڑھ بجے دن تک بجلی کی فراہمی بند رہے گی۔