وزیراعلیٰ کی بری لاچوٹی سرکرنے والی خواتین کوہ پیما ٹیم کو مبارکباد

جمعہ 12 ستمبر 2025 21:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2025ء)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بری لا چوٹی سر کرنے والی خواتین کوہ پیما ٹیم کو مبارکباددی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سربراہ بی بی افزون سمیت پوری کوہ پیما ٹیم کے ہمت وحوصلہ کو سراہا اور کہا کہ خواتین کوہ پیما ٹیم نے ثابت کردیا ہمت وحوصلہ پہاڑ کی چوٹی سے بالا تر ہے۔