ٴْریٹائرڈ ڈی ایس پی سہیل کاظمی کے اعزاز میں کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز میں تقریب کا انعقاد

جمعہ 12 ستمبر 2025 19:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 ستمبر2025ء) ریٹائرڈ ڈی ایس پی سہیل کاظمی کے اعزاز میں کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز میں ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ سی سی پی او لاہور نے ریٹائرڈ پولیس آفیسر کی خدمات کو سراہااورآئندہ زندگی کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔ بلال صدیق کمیانہ نے ریٹائرڈ ڈی ایس پی سہیل کاظمی کو باعزت طریقے سے سروس پوری کرنے پر مبارکباد دی۔

کرائم فائٹرسہیل کاظمی1987ء میں محکمہ پولیس میں بطور اے ایس آئی بھرتی ہوئے۔ سہیل کاظمی2020ء میں ڈی ایس پی کے عہدے پر پروموٹ ہوئے۔ ریٹائرڈ ڈی ایس پی کو ان کی خدمات کے صلے میں 2024ء میں غازی میڈل سے نوازا گیا۔ ریٹائرمنٹ سے قبل بطور ڈی ایس پی آپریشن ونگ گجر پورہ تعینات تھے۔سہیل کاظمی بطور سرکل افسرمسلم ٹاؤن،اچھرہ، ماڈل ٹاؤن اور گوالمنڈی بھی تعینات رہے۔

(جاری ہے)

سی سی پی او لاہورنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سہیل کاظمی محکمہ پولیس کے غازی ہیں، محکمے کیلئے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ریٹائرڈ افسران محکمے کا قابل ِ فخر سرمایہ ہیں، ہمیشہ پولیس فیملی کا حصہ رہیں گے۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ محکمہ پولیس ریٹائرڈ افسران کی گراں قدر خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فرض شناس اور قابل افسران ریٹائرمنٹ کے بعد بھی محکمہ پولیس کیلئے قیمتی اثاثہ ہیں۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ میرے دفتر کے دروازے ریٹائرڈ افسران واہلکاروں کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں۔ریٹائرڈ ڈی ایس پی سہیل کاظمی نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دوران ِملازمت سینئر افسران کی راہنمائی سے تمام ٹارگٹس احسن طریقے سے پورے کئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ پولیس کیلئے بوقت ضرورت مستقبل میں بھی ہماری خدمات ہمیشہ دستیاب ہوں گی۔ تقریب کے اختتام پر سی سی پی اولاہور نے ریٹائرڈ آفیسر کو یادگاری شیلڈاورگلدستہ پیش کیا۔ ریٹائرڈ آفیسر نے الوداعی تقریب کے انعقاد پر سی سی پی او لاہور کا شکریہ ادا کیا۔تقریب میں ڈی آئی جی(ایڈمن)عمران کشور،ایس ایس پی(لیگل)غلام حسین چوہان،پی ایس اوٹو سی سی پی او کاشف ڈوگر، ڈی ایس پی ڈویلپمنٹ مصطفی حسن، ڈی ایس پی انکوائریز عامر اقبال ودیگرافسران شریک تھے۔

متعلقہ عنوان :