ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈینگی وائرس کے تدارک بارے اجلاس کا انعقاد

جمعہ 12 ستمبر 2025 20:10

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر مدثر فاروق کی زیر صدارت ڈینگی وائرس کے کیسز میں غیر معمولی اضافہ ہونے کی وجہ سے ڈینگی وائرس کے تدارک اور ضروری حفاظتی اقدامات عمل میں لائے جانے کے سلسلہ میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں محکمہ صحت، تعلیم، لوکل گورنمنٹ، تعمیرات عامہ پبلک ہیلتھ اور میونسپل کارپوریشن مظفرآباد کے ضلعی آفیسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مظفرآباد (سی ڈی سی) نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ ایام میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ جس کے سلسلہ میں اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر مظفرآباد نے کہا کہ ڈینگی وائرس کے تدارک کے لئے بالخصوص محکمہ صحت اور دیگر لائن ڈیپارٹمنٹ فوری طور پر ضروری حفاظتی اقدامات عمل میں لائیں۔ محکمہ تعلیم تمام تعلیمی ادارہ جات (سرکاری و پرائیویٹ) میں بوقت اسمبلی طلبہ و طالبات کو ڈینگی وائرس سے بچاؤ کے سلسلہ میں آگاہی فراہم کریں۔

متعلقہ عنوان :