آئیسکو کا عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری

جمعہ 12 ستمبر 2025 20:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2025ء) اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی (آئیسکو ) نے (کل )ہفتہ کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلپمنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

13ستمبر2025 کو صبح7 بجے سے دن12بجے تک اسلام آباد سرکل،I-10/3،PTCL-I-9،نیو ایکسچینج،یوفون I-9،فضل گھی I-9، ایس ای ایسI-9،NDC-2،آٹو ورکشاپ فیڈرز، راولپنڈی سٹی سرکل،ڈھوک نجو،راجہ سلطان،عید گاہ،باغ سرداراں،خیابان سرسید،محمدی چوک،بی بی ایچ،طہماسپ آباد،ڈھوک حکمداد، ڈھوک نجو،راجہ سلطان،عید گاہ،ایف بلاک،واسا،اے بلاک،AFOHSمزمل ٹائون،ریڈیو پاک،رتہ،نوگزی،پی ایچ اے۔

(جاری ہے)

2 فیڈرز،راولپنڈی کینٹ سرکل،بسالی،جھٹہ ہتھیال،نیو کلیام،بھل،مورت،خصالہ،جرار کمیپ،RIC،ڈھوک فرمان علی،ایم ای ایس،وی وی آئی پی،ٹیپو روڈ،جہانگیر روڈ،رحیم آباد فیڈرز،اٹک سرکل،ملہوالی، کھڑپہ، سونی، مسلم ٹائون،چہان،چونترہ،راجڑ،ایس پی ایف فیڈرز،جی ایس او سرکل،گلیانہ،مندرہ،آر ٹی ملز،قاضیاں،بہلوٹ،ایل ٹی سی،حامد جھنگی،کے ٹی ایم۔2،مندرہ۔2 فیڈرز، صبح7 بجے سے دن2بجے تک چکوال سرکل،بلکسر،پیپلی فیڈرز اور گردونواح بند رہیں گے۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔