خیبرپختونخواٹورازم اتھارٹی اور محکمہ امورنوجوانان کے زیراہتمام ینگ لیڈرزسمر کیمپ کا انعقاد

روزہ کیمپ میں یوتھ ایمپاورمنٹ، موسمیاتی تبدیلی ، ایکوٹورازم، صفائی مہم ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس سمیت مختلف موضوعات پر ٹریننگ دی گئی

جمعہ 12 ستمبر 2025 20:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2025ء)خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی، محکمہ امور نوجوانان خیبرپختونخوا اور ینگ لیڈرپارلیمنٹ کے باہمی اشتراک چار روزہ ینگ لیڈرزسمر کیمپ کا آغاز ہوگیا۔ کیمپ میں مختلف تربیتی و پریکٹیکل سیشنز رکھے گئے ہیں جن میں مختلف شعبہ فکر سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے ٹریننگ سیشنز میں نوجوانوں کوتربیت فراہم کررہے ہیں۔

اس کے علاوہ سینیٹر مرزا محمد آفریدی، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف پارلیمنٹری سروسزعاصم خان گورایا، محترمہ ہمہ امجد کنسلٹنٹ یوتھ ایمپاورمنٹ اینڈ کلائمیٹ ایکشن، سابق فاٹا اولمپک ایسوسی ایشن صدر شاہد شنواری، ایڈوکیٹ رائیس محمداور صدر ینگ لیڈر پارلیمنٹ نوید احمد خان بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

کیمپ میں گزشتہ روز خیبرپختونخوا میں آئے روز یوتھ ایمپاورمنٹ، موسمیاتی تبدیلی ، ایکوٹورازم، صفائی مہم ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور ہنر ، روزمرہ زندگی میں بڑھتی سوشل میڈیا کی اہمیت اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس ، سپورٹس سرگرمیوںسمیت مختلف موضوعات پر نہ صرف ٹریننگ دی گئی بلکہ اس کیساتھ ساتھ اس کے مثبت استعمال اور مقاصد پر بھی تفصیلی بحث ہوئی۔

لیڈرز سمر کیمپ کے دوران خیبرپختونخوا کی تمام ڈسٹرکٹ اور ضم اضلاع سے 70 سے زائد نوجوانوں نے حصہ لیا۔سمر کیمپ میں آج ایوبیہ نیشنل پارک میں صفائی مہم کا انعقاد کیا جائے گاجس کا مقصد آنے والی نسل کو صوبے کے سیاحتی مقامات اور قدرتی حسن کو برقرار رکھنے کیلئے آگاہی فراہم کرنا اور ساتھ ہی ساتھ قدرتی ماحول کو صاف رکھنا تھا۔ اس موقع پر نوجوانوں کی جانب سے شجر کاری مہم بھی کی گئی۔