سوات، ضمنی بلدیاتی انتخابات، 27خالی نشستیں ،5امیدواروں نے کاغذات جمع کرادیئے

جمعہ 12 ستمبر 2025 20:25

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2025ء)سوات میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ آج 12 ستمبر 2025 تھی۔ ضلعی الیکشن کمیشن کے مطابق 19 ویلیج اور نائبرہوڈ کونسلز کی 27 خالی نشستوں پر مجموعی طور پر صرف 5 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ نائبرہوڈ کونسل ملوک آباد2 میں جنرل کونسلر کی ایک نشست کیلئے انورزادہ ولد امیرزادہ نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح نائبرہوڈ کونسل ملکانان کی یوتھ کونسلر نشست کیلئے محمد کاشف خان ولد محمد اقبال خان امیدوار بن گئے ہیں۔ویلیج کونسل ننگولئی (تحصیل کبل)کی 2 جنرل کونسلر نشستوں کیلئے 3 امیدواروں قاضی تیمور، سلیم ولد محمد سلیم، بارک اللہ خان ولد محمد عارف اور احمد غفور خان ولد سید غفور نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 16 ستمبر سے 18 ستمبر 2025 تک دفتر ضلعی الیکشن کمشنر سواتمیں کی جائے گی۔