Live Updates

ایشیا کپ 2025ء،پاک بھارت میچ سے قبل شاہد آفریدی نے شدت پسند بھارتیوں کو آئینہ دکھا دیا

ہمیشہ میرا کا مؤقف رہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ کو جاری رہنا چاہیے، سابق کپتان

جمعہ 12 ستمبر 2025 20:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2025ء)ایشیا کپ 2025ء کے حوالے سے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے ایک بار پھر بیان پر شدت پسند بھارتی بھڑک اٹھے ۔نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہاکہ ہمیشہ میرا کا مؤقف رہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ کو جاری رہنا چاہیے کیونکہ اس سے دونوں ملکوں کے تعلقات بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ انگلینڈ میں میچ کے لیے لوگ ٹکٹ خرید چکے تھے، کھلاڑیوں نے پریکٹس بھی کر لی تھی اور پھر بھی بھارت نے کھیلنے سے انکار کر دیا، یہ سوچ کیا تھی میں آج تک نہیں سمجھ سکا۔شاہد آفریدی نے بھارتیوں کی شدت پسند سوچ پر طنز کرتے ہوئے کہا، ’بھارت کے کچھ کھلاڑی آج بھی یہ ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہ بھارتی ہیں، وہ جب سے ہندوستان میں پیدا ہوئے ہیں یہی ثابت کرنے کی کوشش میں لگے ہیں کہ ہم محب وطن ہیں، وہ کھلاڑی ایشیا کپ میں کمنٹری بھی کر رہے ہیں۔اِنہوںنے کہاکہ اگر بھارتی ٹیم ہار جائے تو عوام اِن کے گھروں کو جلانے کے لیے پہنچ جاتے ہیں اور طرح طرح کی دھمکیاں دینے پر اتر آتے ہیں، ہمارے ملک میں یہ روایت نہیں ہے، ہم صبر شکر کر لیتے ہیں۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات