وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا مستونگ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

جمعہ 12 ستمبر 2025 21:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2025ء) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے مستونگ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے آپریشن میں 4 خوارج کو جہنم واصل کیا۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی بروقت اور جرات مندانہ کارروائی قابل تحسین ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں سے ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے جس سے قوم کا اعتماد اور مضبوط ہوا ، بہادر جوانوں نے وطن کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، قوم سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد عناصر کو جڑ سے اکھاڑنے تک جنگ جاری رہے گی، شہداء کی قربانیاں پاکستان کی اصل طاقت اور روشنی ہیں۔