بنوں کینٹ کے رہائشی علاقے میں ڈیری فارم سے 2 چوکیدار اغوا، مسلح افراد 138مویشی بھی ساتھ لے گئے

جمعہ 12 ستمبر 2025 21:00

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2025ء)بنوں کینٹ کے رہائشی علاقے میں ڈیری فارم سے 2 چوکیدار اغوا کرلیے گئے۔ضلعی پولیس آفیسر کے مطابق مسلح افراد138مویشی بھی ساتھ لے گئے، اغوا اورمویشی لے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے بتایاکہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔ڈی پی او کے مطابق واقعہ گزشتہ شب پیش آیا اور وائرل ویڈیو کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔