Live Updates

نوشہرو فیروز میں کشتی سیلاب کے سبب نہیں زیادہ وزن سے ڈوبی، وزیراعلی کو بریفنگ

وزن زیادہ ہونے سے کشتی غیرمتوازن ہوئی، کشتی میں موجود 4 افراد نے خود کو بچالیا تل کی فصل دریا میں ڈوب گئی

جمعہ 12 ستمبر 2025 21:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2025ء)وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے نوشہرو فیروز کے قریب گوٹھ کمال ڈیرو میں کشتی الٹنے کے واقعے کا نوٹس لیا ہے اور ڈویژنل انتظامیہ سے واقعے کی تفصیلات حاصل کیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی کو بتایا گیا کہ کاشتکار منظور ملاح تل کی فصل کشتی میں لے جا رہا تھا، زیادہ وزن سے کشتی کا توازن بگڑگیا، کمال ڈیرو پہنچنے پر تل کا وزن زیادہ ہونے کے باعث کشتی غیرمتوازن ہوگئی، کشتی میں موجود 4 افراد نے کاشتکار سمیت خود کو محفوظ کرلیا تاہم تل دریا میں ڈوب گئے۔

وزیراعلی کو بتایا گیا کہ واقعہ میں نہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، یہ سیلابی صورتحال کا واقعہ نہیں بلکہ کاروباری سرگرمی کے دوران پیش آیا۔وزیراعلی سندھ نے ہدایت دی کہ سیلابی حالات کے پیش نظر عوام اور کاروباری طبقے کو صورتحال سے بروقت آگاہ رکھا جائے، دریائی اضلاع میں ریسکیو انتظامات ہمہ وقت الرٹ رکھے جائیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :