Live Updates

سیلاب میں ہمارا فوکس انسانی جانیں بچانا ہے‘مریم اورنگزیب

بروقت امدادی کارروائیوں سے لاکھوں لوگ کوبچایا گیا‘ سینئر صوبائی وزیر

جمعہ 12 ستمبر 2025 21:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2025ء)سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں ہمارا فوکس انسانی جانوں کوبچانا ہے،بروقت امدادی کارروائیوں سے لاکھوں لوگ کوبچایا گیا، تمام ادارے مل کرریسکیوکا کام کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ حکومت اور مقامی انتظامیہ کے تعاون سے متاثرین کو کھانا اور ٹینٹ فراہم کیے جا رہے ہیں، سیلاب میں پھنسے لوگوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے کھانا پہنچایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بند ٹوٹنے کی وجہ سے بستیوں میں پانی آیا، ہمارا فوکس انسانی جانوں کوبچانا ہے۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات