تھانہ بی ڈویژن پولیس نے چھاپہ مار کر ویگن سے 20من بدبودار مردہ گوشت برآمد کرکے دو افراد کو گرفتار کر لیا

ہفتہ 13 ستمبر 2025 17:55

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2025ء) تھانہ بی ڈویژن اوکاڑہ پولیس نے چھاپہ مار کر ویگن سے 20من بدبودار مردہ گوشت برآمد کرکے دو افراد کو گرفتار کر لیاہے۔

(جاری ہے)

تھانہ بی ڈویژن اوکاڑہ پولیس کو اطلاع ملی کی بھاری مقدار میں بدبودار مردہ گوشت لاہور کے مختلف ہوٹلوں میں سپلائی کرنے کے لئے جا رہے ہیں جس پر پولیس نے چھاپہ مار کر ویگن نمبر سی اے ٹی 6384 سے 20 من بدبودار مردہ گوشت برآمد کر کے ملزمان اویس اور ناصر کو گرفتار کر لیا ہے۔\378

متعلقہ عنوان :