Live Updates

المصطفیٰ کی فلڈریلیف ٹیمیں سیلاب زدہ علاقوں میں موجودخدمات سرانجادے رہی ہیں ،حاجی حنیف طیب

ہفتہ 13 ستمبر 2025 22:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2025ء) سرپرست اعلیٰ المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی سابق وفاقی وزیر ماحولیات ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب ، صدر المصطفیٰ ڈاکٹر عبد الرحیم، جنرل سیکرٹری احمد رضا طیب، صدر پنجاب ڈاکٹر غلام قادر فیاض اور جنرل سیکرٹری پنجاب پروفیسر محمد ندیم اشرفی کی خصوصی ہدایت پر المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی راجن پور کے صدر عامر نواز مصطفائی،جنرل سیکرٹری محمد ارشد لاکھا،محمد طارق اقبال کیانی،عبدالمجید نے رضاکاران و ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کے ساتھ مل کر دریائے سندھ کوٹ مٹھن کے کچہ بیلٹ میں محصور خاندانوں تک کشتیوں کے ذریعے رسائی حاصل کی انہیں پکا پکایا کھانا اور صاف پانی مہیا کیا انہیں یہ یقین دلایا گیا کہ وہ اکیلے نہیں ہیںالمصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے۔

(جاری ہے)

المصطفیٰ فلڈ ریلیف کی ٹیم ضلع قصورمیں پاک نیوی کے افسران کے ہمراہ دریاستلج تلوارپوسٹ میںلانچوں کے ذریعے سیلاب زدہ گاؤں سہجرہ میں پہنچ کر راشن تقسیم کیا۔المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے رہنماؤں نے مشترکہ بیان میں کہاکہ فلڈریلیف ٹیمیں بحالی کے کاموں مصروف ہیںچکوال،جہلم،گجرات،گجرانوالہ،بہاول نگر،فیصل آباد،مظفرگڑھ،چنیوٹ،جھنگ،جلال پورپیروالا،شجاع آباد،اوچ شریف،احمدپورشرقیہ، علی پور،راجن پور،صادق آباد،رحیم یارخان،جلال پورپیروالا،سرگودھا،بہاول نگرودیگر اضلاع میں سیلابی صورت حال انتہائی سنگین ہے۔

صوبائی پرویشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی این اے )کی رپورٹ کے مطابق ابتک ستانوے افرادزندگی کی بازی ہارچکے ہیںچارہزارپانچ سوسے زائددیہات ایک ہزارچارسوبیالیس موضع جات اورمجموعی طورپرچوالیس لاکھ اٹھانوے ہزارلوگ متاثر ہوئے ہیں ۔رہنماؤںنے کہاکہ سیلاب متاثرین کوجو مشکلات ومسائل کاسامناہے ہمیں اس کااچھی طرح احساس ہے ہم دعاگوہیں کہ اللہ تعالیٰ سیلاب متاثرین پریشانیوں کو دورفرمائے اورجلدازجلد انہیں اپنے گھروں میں واپسی جانے کی توفیق عطافرمااورالمصطفیٰ کے ذمہ داران ،کارکنان، ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل اسٹاف اورمعاونین کی خدمت کوقبول فرمائے ۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات