فیصل آباد، اوباش افراد کی سبز باغ دکھا کر دوشیزہ سے زیادتی

تین اور دو نوجوانوں کو اغوا کر لیا گیا پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی

اتوار 14 ستمبر 2025 10:55

مکو آ نہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2025ء)فیصل آبادمیں اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر دوشیزہ سے زیادتی، 5خواتین اور دو نوجوانوںکو اغوا کر لیا گیا پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے علاقہ 24گ ب کے ریاض اقبال نے بتایا کہ اوباش ملزم آصف نے سبز باغ دکھا کر اس کی بھتیجی (ب) کو بے آبرو کر دیا، جھنگ بازار کے علاقہ سیف آباد کے اکرم کی اہلیہ (م) کو تین بچوں سمیت ملزمان احسن وغیرہ، رضا آباد کے علاقہ لاہوری چوک کے سیف کی بیٹی(الف ) کو نامعلوم، منصور آباد کے علاقہ ملک پور کے حسنین علی کی ہمشیرہ (س) کو نامعلوم، بٹالہ کالونی کے علاقہ وارث پورہ کی صغراں بی بی کی بیٹی (ع) کو نامعلوم، ٹھیکری والا کے علاقہ 75ج ب کے شاہد جاوید کا 15سالہ بیٹا عثمان اور 70ج ب کے اکبر کا 13 سالہ بیٹا دلبر گھرسے سودا سلف لینے نکلے واپس نہ آئے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :