عائشہ عمر ڈیٹنگ ریئلٹی شو لازوال عشق کی میزبانی کریں گی

پاکستانی ناظرین پہلی بار اس طرح کا پروگرام دیکھیں جو عام طور پر اس طرح کے رومانوی مقابلوں پر مبنی ریئلٹی شوز سے ناواقف رہے ہیں شو کے دوران چار مرد اور چار خواتین شرکا ایک پرتعیش بنگلے میں ایک ساتھ رہیں گے، جہاں ان کی ہر حرکت کیمروں پر ریکارڈ کی جائے گی

اتوار 14 ستمبر 2025 10:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2025ء) اداکارہ و ٹی وی میزبان عائشہ عمر پہلی بار ایک منفرد اردو ریئلٹی شو کی میزبانی کرتی دکھائی دیں گی، جسے جلد ہی یوٹیوب پر ریلیز کیا جائے گا۔عائشہ عمر منفرد ریئلٹی ڈیٹنگ شو لازوال عشق کی میزبانی کرتی نظر آئیں گی جو اردو سمجھنے والے ناظرین کے لیے اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام ہے۔مذکورہ شو ترکی کے مشہور ریئلٹی شو عشق آداسی سے متاثر ہے اور یوٹیوب پر نشر کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستانی ناظرین پہلی بار اس طرح کا پروگرام دیکھیں جو عام طور پر اس طرح کے رومانوی مقابلوں پر مبنی ریئلٹی شوز سے ناواقف رہے ہیں۔اسی طرح کا پہلا عالمی ریئلٹی ڈیٹنگ شو دی بیچلر 2002 میں شروع ہوا تھا اور اس کے متعدد سیزن چلائے جا چکے ہیں، اس کے بعد برطانیہ میں اسی طرح کا شو لو آئی لینڈ شروع کیا گیا لیکن پاکستانی شائقین کے لیے اب تک اس طرح کا کوئی ڈیٹنگ شو نہیں تھا۔لازوال عشق کے جاری کیے گئے ٹیزر سے معلوم ہوتا ہے کہ شو کے دوران چار مرد اور چار خواتین شرکا ایک پرتعیش بنگلے میں ایک ساتھ رہیں گے، جہاں ان کی ہر حرکت کیمروں پر ریکارڈ کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :