Live Updates

بھارت کے خلاف فہیم اشرف کی جگہ کسے کھلایا جائی سابق کرکٹرز نے بتا دیا

سابق کرکٹر باسط علی نے فہیم اشرف کی جگہ سلمان مرزا کامران اکمل نے حسن علی کو پلیئنگ الیون میں شامل کرنے کی حمایت کردی

اتوار 14 ستمبر 2025 11:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2025ء)پاکستان کے سابق کرکٹرز باسط علی اور کامران اکمل نے بھارت کے خلاف میچ میں فہیم اشرف کے متبادل کی تجویز دے دی۔سابق کرکٹر باسط علی نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں فہیم اشرف کی جگہ سلمان مرزا کو شامل کرنا چاہیے جبکہ کامران اکمل نے حسن علی کو پلیئنگ الیون میں شامل کرنے کی حمایت کی ہے۔

(جاری ہے)

کامران اکمل نے کہا کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ فہیم اشرف اس نمبر پر بیٹنگ کریں تو حسن علی بھی اس پوزیشن کو سنبھال سکتے ہیں، وہ شاٹس بھی کھیل سکتے ہیں، اس کے علاوہ حسن کو نئی گیند بھی دے سکتے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ 2025 کے چوتھے میچ میں پاکستان نے عمان کو باآسانی 93 رنز سے شکست دی۔پاکستان کی جانب سے دیے گئے 161 رنز کے تعاقب میں عمان کی ٹیم 16.4 اوورز میں 67 رنز پر ڈھیر ہوگئی، محمد حارث کو 66 رنز کی اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔حماد مرزا 27 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، عامر کلیم 13 رنز بناسکے۔ عمان کے 8 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔پاکستان کی جانب سے صائم ایوب، سفیان مقیم اور فہیم اشرف نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات