لیاقت بلوچ جماعت اسلامی پاکستان کے قائم مقام امیر مقرر

اتوار 14 ستمبر 2025 14:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2025ء) لیاقت بلوچ کو جماعت اسلامی پاکستان کے قائم مقام امیر مقرر کر دیا گیا ۔ ترجمان کے مطابق حلف برداری کی تقریب اتوار کے روز رائے ونڈ منصورہ میں منعقد ہو ئی۔ اس موقع پرلیاقت بلوچ نے قائم مقام امیر جماعت اسلامی پاکستان کا حلف اٹھا یا ۔ انہوں نے باقاعدہ اپنے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھال کر جماعت کی ترویج کیلئے کام کا آ غاز کردیا ہے۔

(جاری ہے)

قائم مقام امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ جماعت نے جو ذمہ داری مجھ پارٹی کے ادنی سے کارکن پر ڈالی ہے اسے میں پوری ایماندرای اور فرض شناسی سے نبھانے کی کوشش کروں گا ،پارٹی نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر میں پورا اترنے کی بھر پور جدوجہد کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں پارٹی ایک کارکن ہوں ، پارٹی کی فلاح اور ترقی کیلئے تمام کارکنوں کو ساتھ لے کر چلوں گا اور پارٹی میں ہر فیصلہ مشاورت سے کیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن 3 روزہ دورے پر ملائشیا روانہ ہو ئے ہیں ، ان کی غیر موجودگی میںلیاقت بلوچ کو جماعت اسلامی پاکستان کا قائم مقام امیر مقرر کیا گیا ۔