سیالکوٹ پولیس کی جانب سے قلعہ کالروالا میں معمول کی چیکنگ ،خواجہ سراؤں کو ہدایات جاری

اتوار 14 ستمبر 2025 14:50

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2025ء) تھانہ قلعہ کالروالا کی حدود میں گزشتہ رات پولیس نے چوک پر موجود متعدد خواجہ سراؤں کو شناختی دستاویزات نہ ہونے اور مشکوک حرکات کی بنا پر روک کر ضروری ہدایات دیں۔

(جاری ہے)

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق خواجہ سراؤں کو شناختی کارڈ ہمراہ رکھنے، کرایہ داری اندراج مکمل کرنے اور رات گئے غیر مناسب طرز عمل سے گریز کی تلقین کی گئی، جس کے بعد انہیں موقع سے جانے کی اجازت دے دی گئی۔

یہ کارروائی کسی بھی ممکنہ حادثے یا واردات کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کے طور پر کی گئی اور خواجہ سراؤں کے ساتھ کسی قسم کی بدسلوکی یا ناجوازی نہیں کی گئی۔ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ پولیس صنفی امتیاز سے بالاتر ہو کر قانون کے مطابق تمام شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت سرگرم ہے۔

متعلقہ عنوان :