Live Updates

ریسکیو 1122 نے فلڈ ریلیف آپریشن کے دوران اب تک 13692 افراد کو ریسکیو کیا ،ترجمان

اتوار 14 ستمبر 2025 15:10

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں جاری فلڈ ریلیف آپریشن کے حوالہ سے ایڈمنسٹریٹر/ ڈویزنل ایمرجسی آفیسر سید کمال عابد کی زیر صدارت ڈیلی ریویو میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق میٹنگ کا مقصد فلڈ ریلیف آپریشن کے دوران ریسورسز کی بروقت فراہمی اور بہتر استعمال کے ساتھ ساتھ حکمتی عملی کو مزید موثر بنانا تھا تاکہ فوری بروقت کوآرڈینیشن سے سیلاب متاثرین کو مزید بہتر انداز سے خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

میٹنگ کے دوران ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجنئیر عبیداللہ خان, اسٹیشن انچارج محمد اختر بھٹہ اور تمام سیکٹر کمانڈرز نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر سید کمال عابد نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریسکیو1122 کی جانب سے کی جانیوالی ایویکویشن کے بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2733 افراد کو انکے مال و اسباب سمیت محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے جبکہ ہم اب تک اس فلڈ ریلیف آپریشن کے دوران ٹوٹل 13692 افراد کو ریسکیو کر چکے ہیں، انکا کہنا تھا کہ بلا شبہ اس وقت ہمیں علی پور میں ایک بڑے ڈزاسٹر کا سامنا ہے جس نے بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے، سیلاب کے سبب علی پور کے تمام نشیبی علاقوں میں نہ صرف الیکٹریسٹی کی مستقل بندش کا سامنا تھا بلکہ سیلولر سسٹم بھی کام کرنا چھوڑ چکا تھا، ہم نے اس چیلنج میں سیت پور، عظمت پور اور علی پور کے درمیان ایک مربوط ریڈیو کمیونیکیشن سسٹم کو فعال کرتے ہوئے بروقت اور موثر رسپانس کو بنائے رکھا اور الحمدللہ ریسکیو1122 نے دن رات ایک کرتے ہوئے نہ صرف انسانی جانوں کا تحفظ کیا بلکہ انکے مال و اسباب کی بھی محفوظ منتقلی کو بھی یقینی بنایا گیا۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ ہم سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں حکمت عملی کو مزید موثر بنانے کے لئیے موضع جات کے نمبر داران کو بطور فوکل پرسن کے رجسٹرڈ کر رہے ہیں تاکہ ریسکیو1122 کی جانب سے خدمات کو مزید موثر بنایا جا سکے۔انہوں نے اپنے تمام سٹاف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مزید دل جمعی اور لگن سے اپنے فرائض کی انجام دہی کی ہدایت کی۔انکا کہنا تھا کہ انشاء اللہ ہم بہت جلد اس ڈزاسٹر سے نکل جائیں گے۔ ہم سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروس ڈپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیاز) کی کمانڈ میں انسانیت کی خدمات کے اس سلسلے کو ہر گزرتے دن کے ساتھ بہتر سے مزید بہتر کرتے چلے جا رہے ہیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :