چین اورلکٹنسٹائن نے ہمیشہ دوستانہ تبادلے اور تعاون کو فعال طور پر فروغ دیا ہے، چینی صدر

اتوار 14 ستمبر 2025 16:30

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2025ء) چین کے صدر شی جن پنگ اور لکٹنسٹائن کے شہزادے آلوئس فلپ ماریہ کا چین۔لکٹنسٹائن سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ پر تہنیتی پیغامات کا تبادلہ ہوا ۔ چینی میڈیا کے مطابق شی جن پنگ نے کہا کہ 75 سال کے دوران چین اورلکٹنسٹائن نے ہمیشہ باہمی احترام اور اعتماد پر قائم رہتے ہوئے دوستانہ تبادلے اور تعاون کو فعال طور پر فروغ دیا ہے اور کثیرالجہت شعبوں پر قریبی ہم آہنگی برقرار رکھی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ تعلقات بڑے اور چھوٹے ممالک کے درمیان دوستانہ بقائے باہمی اور باہمی فائدہ مند تعاون کی ایک مثال بن چکے ہیں ۔ صدر شی نے کہا کہ میں چین اور لکٹنسٹائن کے تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتاہوں اور آلوئیس فلپ ماریہ کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کی دوستی اور تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے تیارہوں۔ولی عہد آلوئیس نے کہا کہ لکٹنسٹائن اور چین کے درمیان ایک مستحکم اور باہمی اعتماد پر مبنی شراکت داری کو فروغ ملا ہے جو موجودہ دور میں اہم ہے۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک مستقبل میں روابط اور تعاون کو مزید بڑھا یا جائے گااور ترقی و خوشحالی کے لئے مشترکہ طور پر کام کریں گے۔

متعلقہ عنوان :