صحت مند بیٹی ،صحت مند گھرانہ کے سلسلہ میں (آج)سے قومی ویکسینیشن مہم کا آغاز ہوگا

اتوار 14 ستمبر 2025 17:05

احمد آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2025ء)صحت مند بیٹی ،صحت مند گھرانہ کے سلسلہ میں 15ستمبربروزسوموار سے قومی ویکسینیشن مہم کا آغاز ہورہا ہے جس میں 9 سے 14 سال تک کی بچیوں کو ویکسین لگائی جائیگی ،محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جاکر اور مقررکردہ مراکز صحت پر ویکسین لگائیں گی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے انچار ج چلڈرن وارڈ ڈاکٹر انصر یوسف جوئیہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ ہرسال ہزاروں خواتین سروائیکل کینسر کا شکار ہوجاتی ہیں دیہی اور دوردراز علاقوں میں آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے زیادہ تر کیس رپورٹ ہی نہیں ہوتے اس لیے ویکسین کے متعلق شعورآگاہی فراہم کی جائے تاکہ14سال تک کی بچیاں ویکسینیشن سے مستفید ہوسکیں ۔

متعلقہ عنوان :