مطلقہ خاتون کے گھر پر قبضہ کیلئے چادراورچاردیواری کا تقدس پامال ، تشدد

دیہاتیوں نے اغواکاروں سے چھڑالیا۔سابق سسر سمیت چھ کے خلاف مقدمہ درج۔ دوگرفتار

اتوار 14 ستمبر 2025 17:25

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2025ء)نواحی چک 103نو ایل میں ایک خاتون کو طلاق دے کرسابقہ سسر نے تین ساتھیوں کے ہمراہ اغواکرلیا۔ دیہاتیوں نے چھڑالیا۔ مقدمہ درج کرکے دوگرفتار کر لئے گئے ۔واقعات کے مطابق اسی چک کے فیض کے بیٹے نے اپنی بیوی پروین کو طلاق دے دی۔

(جاری ہے)

سابق بیوی کے گھر پر قبضہ کی کوشش کے لیے سابق سسر فیض، بیٹا حمزہ، عامر اور تین نامعلوم ملزموں نے چادرچاردیواری کا تقدس پایمال کرکے گھر داخل ہوگئے۔

خاتون پروین کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا اور اسے اغوا کرکے لے جارہے تھے کہ دیہاتیوں نے چیخ و پکار پر پہنچ کرملزموں سے چھڑالیا۔ملزموں نے دوران واردات خاتون پرتشددکیاجس سے اس کے کپڑے پھٹ گئے اور وہ نیم برہنہ ہو گئی۔پولیس ڈیرہ رحیم نے پروین کی مدعیت میں فیض احمدسمیت 6ملزموں کے خلاف مقدمہ 452، 354، 506، 365، 148اور 149ت پ درج کرلیا ہے اور دوملزموں کو حراست میں لے لیاہے۔

متعلقہ عنوان :