خانیوال میں ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے 10 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا

اتوار 14 ستمبر 2025 17:40

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2025ء) خانیوال میں ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے 10 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ ٹھٹھہ صادق آباد کے نواحی گاؤں چک نمبر 138 دس آر قدیم کے رہائشی محمد صہیب کا 10 سالہ بیٹا محمد سبحان گلی میں کھیل رہا تھآ کہ اچانک پاس سے گزرنے والی ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آکر کچلا گیا جس کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیجایا گیا مگر وہ راستے میں ہی جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

بچے کی اچانک موت پر والدین پر سکتہ طاری گھر میں کہرام برپا ہوگیا، جبکہ ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔\378

متعلقہ عنوان :