چنیوٹ،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر403 گاڑیوں کے چالان میں 2لاکھ 50ہزار سے زائد جرمانہ کیا گیا

اتوار 14 ستمبر 2025 17:50

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2025ء) چنیوٹ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر403 گاڑیوں کے چالان میں 2لاکھ 50ہزار سے زائد جرمانہ کیا گیا ۔ ٹریفک پولیس نے5 اوورسپیڈ،156 اوورلوڈنگ اور غفلت لاپرواہی کے25 چالان کیے گئے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 21 کم عمر ڈرائیوروں اور 17 بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کیخلاف کارروائی کی گئی۔

ایک دن میں ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر ڈرائیونگ کرنے پر 50 چالان میں بھاری جرمانہ وصول کیا گیا۔

(جاری ہے)

لائن اینڈ لین کی خلاف ورزی پر9، ویگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 87گاڑیوں کیخلاف کارروائی کی گئی۔ اس حوالے سے ڈی پی او عبداللہ احمد کا کہنا تھا کہ شہریوں کے سفر کو محفوظ بنانے کیلئے عملی اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں۔ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے کارروائیوں کے ساتھ آگاہی مہم کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ٹریفک ایجوکیشن یونٹ مختلف تعلیمی اداروں میں جا کر ٹریفک قوانین سے آگاہی دی جارہی ہے۔ ٹریفک قوانین پر عمل کر کے ٹریفک حادثات سے بچا جا سکتا ہے۔ا ن کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کی سہولت کیلئے سپیشل مہم کے تحت ڈرائیونگ لائسنس تیار کیے جار ہے ہیں۔\378

متعلقہ عنوان :