Live Updates

ش* ہیڈ بلوکی کے مقام پرپانی کی آمد میں مسلسل کمی اس وقت نچلے درجے کا سیلاب

اتوار 14 ستمبر 2025 18:00

Uپتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2025ء) ہیڈ بلوکی کے مقام پرپانی کی آمد میں مسلسل کمی اس وقت نچلے درجے کا سیلاب سیلابی پانی سے متاثر ہونے والے علاقہ مکین اپنے گھروں، علاقوں میںواپس روانہ ہونا شروع حکومتی امداد کے منتظر ۔

(جاری ہے)

دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی کے مقام پر آنے والے اونچے درجے کے سیلاب نے پتوکی کے علاقوں میں تباہی مچادی سرائے مغل ،ججہ کلاں، دلو ملتانی ،دلوگرو کے اوجلا کلاں، سمیت دیگر دیہات متاثر ہوئے لوگ گھروں ، بے گھر ہوئے اور کسانوں کی فصلیں وغیرہ تباہ ہوئیں اور زرعی زمینیں بھی اپنا لیول کھو بیٹھی اس وقت دریائے راوی ہیڈ بلوکی مے مقام پر نچلے کا سیلاب ہے اور پانی اس وقت 42ہزار کیوسک کا ریلہ گزر رہا ہے پانی کی سطح کم ہوتے ہی علاقہ مکین اپنے علاقوں میں روانہ شروع ہوگئے علاقہ مکینوں نے حکومت پنجاب سے ناراضگی کا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم تک کوئی بھی حکومت کا نمائندہ نہ پہنچا ہے میڈیا کا یہاں پہنچنے پر انکے شکر گزار ہیں اور میڈیا ہماری آواز ضرور اعلی حکام تک پہنچائے گا میڈیا نمائندگان میں صدر نوید بھٹی ، چوہدری آصف منہیس،ناصر اقبال سمیت شامل ہیں ۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات