Live Updates

گ*اسسٹنٹ کمشنر بختیارآباد میر بہادر خان بنگلزئی نے مین بازار بختیارآباد کا دورہ

اتوار 14 ستمبر 2025 18:25

ڈ*بختیارآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر سبی میجر (ر)الیاس کبزئی کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر بختیارآباد میر بہادر خان بنگلزئی نے مین بازار بختیارآباد کا دورہ کیا۔ دورہ کے موقع پر ایس ایچ او لیویز ریاض الہی ڈومکی، بابو بشیر احمد ڈومکی بھی ان کے ہمراہ تھے دورے کا مقصد حالیہ سیلابی صورتحال کے باعث آٹے کی قیمتوں کا جائزہ لینا اور اشیا خوردونوش چیک کرنا تھی دورے کے موقع پر انہوں نے مین بازار بختیارآباد کے آٹا ڈیلروں سے نرخ معلوم کیے۔

مارکیٹ میں آٹے کا نرخ زیادہ ہونے پر انہوں نے معتدد دکاندروں پر جرمانے عائد کیے بعد ازاں انہوں نے سبزیوں, پھلوں، مرغی سمیت دیگر اشیا خوردونوش کی قیمتیں معلوم کیں اور میذڈیکل اسٹوروں کی ادویات چیک کیے انہوں نے چائے کے ہوٹلوں کی صفائی چیک کی اور ریٹ معلوم کیے۔

(جاری ہے)

دورے کے موقع پر انہوں نے ناقص صفائی پر دکانداروں پر جرمانے عائد کیے اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر سبی میجر (ر) الیاس کبزئی کے واضح احکامات پر بختیار آباد اور گردونواح کی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلیے اقدامات کیے جارہے ہیں آج کا مین بازار کا دورہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاپی صورتحال کے باعث کچھ عناصر اشیا خوردونوش کی مصنوعی قلت ظاہر کرکے گراں فروشی کرنے میں مصروف ہیں جن کے خلاف ضلعی حکومت نے کمر کس لی ہے۔

گراں فروشوں کی نشاندہی کی جارہی ہے جن کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی انہوں نے عوام کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ملک میں گندم کی سٹاک زیادہ ہے عوام کسی بھی افواہوں پر کان نہ دھریں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :