Eجیکب آباد ریلوے پولیس کی کاروائی

ش*کوئٹہ سے آنے والی جعفر ایکسپریس سے لاکھوں مالیت کا غیر ملکی کپڑا برآمد

اتوار 14 ستمبر 2025 18:25

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2025ء)جیکب آباد ریلوے پولیس کی کاروائی کوئٹہ سے آنے والی جعفر ایکسپریس سے لاکھوں مالیت کا غیر ملکی کپڑا برآمد تفصیلات کے مطابق جیکب آباد اسٹیشن پر ریلوے پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے کوئٹہ سے آنے والی جعفر ایکسپریس پر چھاپہ مارلاکھوں مالیت کا غیر ملکی کپڑا برآمد کرکے تحویل میں لے لیاپوری ایک بوگی غیر ملکی کپڑوں کے بنڈلوں سے بھری ہوئی تھی اس سلسلے میں ایس اچی او ریلوے مظہر بھٹو سے رابطے کی کوشش کی گئی پرانہوں نے کال اٹینڈ نہ کی جبکہ ریلوے پارس کے غالب باجکانی نے بتایا کہ جمع کے روز ریلوے پولیس نے 44بنڈل رکھوائے ہیںجو تاحال کسٹم کے حوالے نہیں کئے گئے ہیںذرائع کے مطابق غیر ملکی کپڑے کی واپسی کے لئے لین دین کی جارہی ہے۔