Live Updates

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

اتوار 14 ستمبر 2025 18:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2025ء) آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم شام/رات میں بالائی خیبرپختونخوا،خطہ پوٹھوہار،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، سیلاب سے متاثرہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آئندہ چند روز کے دوران موسم گرم اورخشک رہے گا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہاتاہم بالائی خیبرپختونخوا،کشمیر اور مری میں چند مقامات پر بارش ہو ئی۔سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا: پاراچنار 06، لوئر دیر 03، کشمیر: مظفر آباد سٹی 04، پنجاب: مری میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔اتوار کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : نوکنڈی ،دالبندین 42 ، بھکر اور چلاس میں 41ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات