کوہ سلیمان سے نکلنے والے برساتی نالے سے صدیوں پرانی نوادرات نکل آئیں

یہ دریافت خطے کی تاریخی اور تہذیبی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے ‘ ڈپٹی کمشنر عثمان خالد

اتوار 14 ستمبر 2025 19:40

کوہ سلیمان سے نکلنے والے برساتی نالے سے صدیوں پرانی نوادرات نکل آئیں
ڈی جی خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2025ء)ڈیرہ غازی خان میں حالیہ مون سون بارشوں کے نتیجے میں کوہ سلیمان سے نکلنے والے برساتی نالہ سخی سرور سے صدیوں پرانے نایاب سکے اور دیگر نوادرات نکل آئیں ۔ڈپٹی کمشنر عثمان خالد نے آثار قدیمہ کی ٹیم کے ہمراہ مقامی افراد کو ملنے والے مختلف ادوار کے سکوں اور دیگر پتھروں کا معائنہ کیا ۔

(جاری ہے)

مقامی افراد نے مختلف مقامات سے ملنے والے 400 سے زائد قدیمی سکے اور دیگر نوادرات ضلعی انتظامیہ کے حوالے کردیں ۔ ماہرین آثار قدیمہ کے مطابق ان سکوں میں مغل، تغلق، سکھ دور، کنشکا، درانی، لودھی خاندان، برطانوی دور، نادر شاہ، بہادر شاہ ظفر، عرب اور وسطی ایشیا ء کی سلطنتوں کے سکے بھی شامل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر عثمان خالد کے مطابق یہ دریافت خطے کی تاریخی اور تہذیبی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے جو مستقبل میں سیاحت اور تحقیق کے نئے مواقع فراہم کرے گی۔