Live Updates

پنجاب حکومت کا گندم کی قیمت میں فی من 800 روپے کمی کا دعویٰ

2 لاکھ 50 ہزار ٹن گندم کا ذخیرہ صوبے کی ضروریات پورا کرنے کیلئے کافی ہے؛ صوبائی معان خصوصی

Sajid Ali ساجد علی اتوار 14 ستمبر 2025 21:20

پنجاب حکومت کا گندم کی قیمت میں فی من 800 روپے کمی کا دعویٰ
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 ستمبر2025ء ) پنجاب حکومت نے گندم کی قیمت میں فی من 800 روپے کمی کا دعویٰ کردیا۔ اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے پرائس کنٹرول سلمیٰ بٹ نے کہا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کے نتیجے میں گندم کی قیمت میں فی من 800 روپے کی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، شہریوں کو یقین دلاتے ہیں کہ پنجاب میں گندم کی کوئی قلت نہیں ہے اور موجودہ ذخیرہ اگلی فصل تک کے لیے کافی ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس اس وقت 2 لاکھ 50 ہزار ٹن گندم کا ذخیرہ موجود ہے جو صوبے کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کافی ہے، سیلاب کو قیمتوں میں اضافے کی وجہ قرار دینے کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہیں، قیمتوں میں اضافہ مصنوعی قلت اور منافع خوری کی وجہ سے ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں حکومتی کریک ڈاؤن کے دوران 2 لاکھ 50 ہزار ٹن ذخیرہ کی گئی گندم ضبط کی جا چکی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات کے بعد گندم کی قیمتوں میں کمی آئی ہے اور جیسے جیسے مہلت ختم ہو رہی ہے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز ہوں گی۔
پنجاب حکومت کا گندم کی قیمت میں فی من 800 روپے کمی کا دعویٰ
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات