گرمی کی شدت میں اضافہ،پشاورشہر اورگرد نواح میں بجلی لوڈشیڈنگ کادورانیہ مزید بڑھ گیا

اتوار 14 ستمبر 2025 20:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2025ء)گرمی کی شدت میں اضافہ،پشاورشہر اورگرد نواح میں بجلی لوڈشیڈنگ کادورانیہ مزید بڑھ گیا۔مختلف علاقوں میں بارہ سے اٹھارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہریوں کوشدید مشکلات کاسامنا ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی دارلحکومت پشاورسمیت صوبہ کے اضلاع میں بجلی کی ناروالوڈشیڈنگ نے لوگوں کی زندگی اجیرن کردی ،ایک طرف گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے ،توبجلی بندش کاسلسلہ بھی مزید بڑھ گیا ہے کئی علاقوں میں گھنٹوں گھنٹوں تک بجلی نہ ہوتی ،بجلی نہ ہونے کی وجہ سے گھروں میں بچے ،بوڑھے اوربیمار افراد شدید پریشان ہیں،مختلف علاقوں میں پینے کی پانی تک دستیاب نہیں،شہریوںکہنا ہے کہ گرمی میں بجلی بندش کسی عذاب سے کم نہیں،حکومت اپنے عوام پر رحم کرکے بجلی بندش کاسلسلہ ختم کرے ہر ماہ ہزاروں کے بل ادا کرنے کے باوجود میسر نہیں جونہایت تکلیف دہ بات ہے۔

متعلقہ عنوان :