مشیر اطلاعات کا صوبے کے مختلف اضلاع میں جامِ شہادت نوش کرنے والے جوانوں کو خراجِ عقیدت

اتوار 14 ستمبر 2025 20:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2025ء)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مختلف اضلاع میں جام شہادت نوش کرنے والے سیکیورٹی اہلکاروںکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرستان اور لوئر دیر میں سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی شہادت پر پوری قوم غمزدہ ہے، اللہ تعالیٰ شہداء کے لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

(جاری ہے)

مشیر اطلاعات کا کہنا تھاکہ سیکیورٹی فورسز کے جوان قوم کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں، فورسز کے جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ان کا خون ضرور رنگ لائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کے لیے سنجیدگی کا مظاہرہ کرے، امن و امان کے قیام کے لیے افغانستان کو بات چیت کے ذریعے انگیج کرنا ضروری ہے، وفاقی حکومت نہ خود افغانستان سے بات چیت کے لیے تیار ہے اور نہ خیبر پختونخوا حکومت کو اجازت دیتی ہے۔