Live Updates

ٓآٹے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھیننے کے مترادف ہی: میاں ایوب

اتوار 14 ستمبر 2025 20:20

iلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2025ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر اور سابق مشیر وزیراعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ ملکی حالات دن بدن ابتر ہوتے چلے جا رہے ہیں، مہنگائی مافیا اور ناجائز منافع خور مافیا دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹنے میں مصروف ہیں، آٹے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، عملاً عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھیننے کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں سیلاب کی گھمبیر صورتحال اور پنجاب حکومت کے نمایشی اقدامات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے اندر سیلاب نے عوام کی مشکلا ت میں اضافہ کر دیا ہے جس کی وجہ سے لاکھوں لوگ سیلاب سے براہ راست متاثر ہوئے ہیں پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے حالات سنگین ہو چکے ہیں، ہزاروں دیہات اور لاکھوں ایکٹر پر کھڑی تیار فصلیں برباد ہو گئیں ہیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات